پیرس(نمائندہ خصوصی) بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں اور تاجر برادری کو عذاب میں ڈال دیا ہے۔ سحری اور افطاری کے وقت بجلی غائب۔تاجر برادری جن کے کاروبار صرف بجلی پر چلتے ہیں۔ مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ ان خیالات کا اظہار ظہیر ستی نائب صدر پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو مزید امتحان میں نہ ڈالاجائے۔ہر ایک گھنٹے بعد بجلی بندش کا ڈرامہ ختم نہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ سخت گرمی میں بجلی کی کئی کئی گھنٹے بندش شہریوں اور تاجروں کی قربانیوں کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے۔