پیرس(نمائندہ خصوصی)5جولائی 1977ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ اس دن ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے بھٹو شہید کو راستے سے ہٹا کر عالم اسلام کو تباہی کی راہ پر ڈال دیا۔ ڈکٹیٹر نے گیارہ سال تک اسلام کے نام پر قوم کو جمہوریت سے محروم رکھا نیز سیاسی پلیٹ فارم پر ایم کیو ایم اور نواز شریف جیسے غیر جمہو ری سوچ رکھنے والے عناصر کو آگے بڑھایا۔ان خیالات کا اظہار ظہیر ستی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہیروئن، کلاشنکوف کلچر کو مضبوط کیا اور مدرسوں کو دہشتگردی کی پناہ گاہیں بنا کران کو مالی وسائل بھی فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو اور بے نظیر شہید کے سپاہی ہیں۔عوامی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے