پنجاب میں رینجرز آپریشن کی اجازت مگر دہشتگردی کے ذرائع کو کنٹرول نہ کرنے دینے اور طریقہ کار خود طے کرنے کا کہہ کر پنجاب حکومت نے اپنی منافقانہ پالیسی جاری رکھی، ظہیر ستی، پیپلزپارٹی فرانس
پیرس(ایس ایم حسنین) سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ظہیر ستی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی رینجرز آپریشن شروع نہیں ہوا مگر پنجاب حکومت کی منافقانہ پالیسی واضح ہو چکی ہے، طریقہ کار بعد میں طے کرنے کا کہہ کر بہت سے سوالوں کو جنم دے دیا ہے جبکہ اب ہونے کو کچھ باقی نہیں دہشتگردی نے عوام کی اور حکمرانوں کی کمر توڑ دی ہے بلا تفریق آپریشن کی اجازت دینا چاہیے تھی جو کہ نہیں کیا گیا