کرپشن ن لیگ کی کمزوری ہے ، کرپٹ حکومت کے کرپٹ وزیر بے لگام تو پہلے تھے اب بائولے بھی ہو چکے ہیں، ظہیر ستی
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما جناب ظہیر ستی نے کہا ہے کہ کرپٹ ن لیگی حکومت کے وزرا 90 کی دھائی سے آگے نہیں بڑھے یہ لوگ کرپٹ ہیں اور کرپشن ان کی سب سے بڑی کمزوری ہے ۔ جب بھی ان کی کرپشن کے خلا ف بات ہوتی ہے یہ لوگ اسمبلی جیسے مقدس فورم میں بھی غنڈہ گردی سے باز نہیں آتے۔ ان کے خلاف بات کرنے سے پہلے حفاظتی اقدامات کرلینے چاہییں ، کیونکہ ان کے وزرائ90ءکی دھائی سے زیادہ باﺅلے ، بے لگام اور پاگل واقع ہو رہے ہیں،بلا تفریق سب کو کاٹ رہے ہیں۔
مگر اس دفعہ ان کا پالا پیپلز پارٹی جیسی مفاہمت پسند جماعت کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف سے بھی پڑا ہے جو کہ ان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے رہے ہیں۔