counter easy hit

حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے جھوٹے لارے وافر مقدار میں دستیاب ہیں ،ظہیراصغرکائرہ

 Zaheer sgr added

Zaheer sgr added

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء چوہدری ظہیراصغرکائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے جھوٹے لارے وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور ن لیگ کی حکومت نے ابھی قرضوں کی مد میں بھاری ادائیگیاں بھی شروع کرنی ہیں۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر انہی کی نذر کئے جائیں گے یا عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ڈیڈ لائن قریب ہے انتخابی منشور میں عوام کو دکھائے جانے والے سہانے خوابوں کا پول بھی کھل جائے گا۔ توانائی بحران حل کرنے میں ناکام حکومت جلد ہی کسی ایڈونچر کا شکار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آدھی مدت تو جیسے تیسے پوری کر ہی چکی ہے اب باقی میں ہی آنکھیں کھول کر اپنی پالیسیوں پر نظر ڈالے۔