counter easy hit

نظام سیاست، قانون اور عدلیہ شہید بی بی سے انصاف نہیں کر سکے،زاہد عباس شاہ صدر پی پی جرمنی کا شہید بی بی کی گیارھویں برسی سے خطاب

نظام سیاست، قانون اور عدلیہ شہید بی بی سے انصاف نہیں کر سکے،زاہد عباس شاہ صدر پی پی جرمنی کا  شہید بی بی کی گیارھویں برسی سے خطاب
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو جلاو طنی پر مجبور کرنے والے آج خود جلاوطن ہیں
برلن(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر زاہد عباس شاہ نے  شہید بی بی کی گیارھویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نظام سیاست، قانون اور عدلیہ شہید بی بی سے انصاف نہیں کر سکے ۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ڈکٹیٹر مشرف کے آمریتی دور میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے کی سزادی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی گیارہویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے پڑوسی ممالک سے تعلقات کو قائم رکھا۔ انہوں نے  مشرف کو تنقید کا نشانہ بتائے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو جلاو طنی پر مجبور کرنے والے آج خود جلاوطن ہیں۔  شہید محترمہ نے ملک، عوام اورجمہوریت کے لیے جمہوریت دشمنوں کیساتھ لڑائی بھی لڑی، شہید محترمہ دنیا کی واحد خاتون تھی جس نیاتنے مشکل حالات میں بھی بڑے بڑے خطرات کا مقابلہ کر کے آمروں کو زیر کیا،آج تک ملک کا نظام، قانون اور عدلیہ شہید بی بی سے انصاف نہیں کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ ملک کے عوام کیدلوں میں آج بھی زندہ جاویدہے۔

Zahid Abbas Shah, PRESIDENT, PPP, GERMANY