برلن/اسلام آباد(نمایندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر زاہد عباس شاہ نے سابق ڈپٹی سپیکر مرتضٰی عباسی کے ایوان میں بکتربند گاڑی میں نواز شریف کے عدالت پیشی پر انوکھے احتجاج اور مقبوضہ کشمیر کی مثال دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوءے کہا ہے کہ انہوں نےقومی اسمبلی میں ایک بات کوجس طرح مقبوضہ کشمیرسےجوڑاانہیں مقبوضہ کشمیرہی بھیج دیناچاہیے،یہ2دن وہاں گزارکےآئیں اورانہیں معلوم ہوکہ جہنم کیاہےاورجنت کیا،پاکستان کاکوئی موازنہ مقبوضہ کشمیرسےکرناگناہ کبیرہ ہے،ایسےشخص کواسمبلی میں بیٹھنےکا کوئی حق نہیں، فوراًمعافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری کو بکتربند گاڑیوں میں شدید گرمیوں میں گھنٹوں نیب عدالت کے باہر انتظار کرایا جاتا رہا ہے۔ اس وقت مرتضیٰ جاوید عباسی اور ان کا قاید کہاں تھا۔ نواز شریف بکتربند گاڑی میں عدالت جانے والا پہلا پاکستانی نہیں ہے۔ جو انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ کیا ان لوگوں کو اب بھگتنا پڑ رہا ہے۔ تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
زاہد عباس شاہ نے کہا کہ مرتضٰی عباسی نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لائے جانے پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں کریں، ہم ان کے ساتھ ہوں گے مگر احتجاج کا کوئی سلیقہ ہوتا ہے، کسی طوربھی پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے موازنہ مادرِ وطن کی شان میں گستاخی ہے جس کے وہ مرتکب ہوئے ہیں، اس پر تو معذرت بھی قبول نہیں کی جا سکتی