جدوجہد،صبراور برداشت کو یکجا کیاجائے تو بیگم نصرت بھٹو کی شخصیت کا خاکہ بنتا ہے، مادرجمہوریت نصرت بھٹو کی 8ویں پرسرخ سلام، زاہد عباس شاہ
برلن؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر زاہد عباس شاہ نے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 8ویں برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدوجہد صبروبرداشت کویکجا کیا جائے تو بیگم نصرت بھٹو کی شخصیت کا خاکہ بنتا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ ذہانت جدوجہد سکھ اور دکھ بیگم نصرت بھٹو کی شخصیت کی خوبیاں ہیں۔خاتون اول سے زندانوں اور سڑکوں پر عوام کے حقوق کی جنگ تک مادرجمہوریت نصرت بھٹو کا سفر کٹھن اور تکالیف سے بھرپور ہے۔جب جمہوریت کی آواز بند کردی گئی تو نصرت بھٹو نے چار دیواری سے نکل کر چاروں صوبوں میں تحریک چلائی۔لاہور میں ڈنڈے برسائے گئے،ڈکٹیٹر نے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی چڑھایا تو مادر جمہوریت نے سیاسی کارکنوں کی ماں کا کردار نبھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ مادرجمہوریت کی شخصیت کا سحر رہتی دنیا تک قائم رہیگا۔ وہ ایک عظیم لیڈر کی عظیم شریک حیات تھیں انھوں نے عوام کو گرانقدر لیڈر پروان چڑھا کردیے۔