برلن(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف ایک توانا آواز کو آج دہشتگردی کی عدالت میں ہتھکڑیاں پہنا کر لایا گیا۔جو کہ افسوسناک ترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت دینے کے بعد وائس آف شہدائ کے چیئرمین فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر کے اپنے ہی قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔
فیصل رضا عابدی کو رہا کر کے ان پر مقدمہ چلایا جائے اور ان کے الزامات کی تفتیش کر کے ان سے جواب طلب کیا جائے انہوں نے فوج کیلئے آواز اٹھائی ، شہداکے حق میں آواز بلند کی انہیں ہی بد ترین طریقے سے قانون کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے