پیرس(عمیر بیگ)آزاد کشمیر میں الیکشن سے پہلے ہی ن لیگ کی دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ ،ن لیگ کے ایم این اے اور ایم پی اے الیکشن کمیشن سے ملکر جعلی ووٹوں کا اندراج کرا رہے ہیں۔