پیرس(عمیر بیگ) پانامہ لیکس نے حکمران شریف فیملی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دوسروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں نے اربوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری کر رکھی ہے اگر وزیر اعظم کی فیملی ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرے گی تو دوسرے کیوں کر کریں گے۔