پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس نے پاکستان کی پاناما لیگ کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی نمائندہ جماعت ہے باری باری سے اقتدار میں آنے اور ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ ڈالنے والی نام نہاد سیاسی جماعتیں کرپشن کے مقابلوں میں ایک دوسرے کو چت کرتی نظر آتی ہیں۔ پی ٹی آئی عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ پاناما لیکس نے پاکستان کی پاناما لیگ کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے کرپشن نے ملک کو برباد کردیا ہے دنیا ترقی کے زینے چڑھ کر عروج حاصل کررہی ہے جبکہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کو تباہیوں کی طرف دھکیلنا شروع کررکھا ہے