پیرس(عمیر بیگ) ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصا ف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک خصوصی ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران ٹی او آرز کو اناکا مسئلہ نہ بنائیں اگر وہ حقیقت میں اس ملک سے کرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جتنی اپوزیشن کی جماعتیں ہیں انکے ساتھ بیٹھ کرملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے لائحہ عمل طے کریں