پیرس (عمیر بیگ)حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام دوقت کی روٹی کمانے سے عاجز آچکی ہے حکمرانوں کے اپنے محلات روشنیوں سے چمک رہے ہیں مگر غریب عوام کے گھر اندھیروں کی زینت بن چکے ہیں نوز شریف اینڈ کمپنی ملک کو اپنے ذاتی کاروبار کی طرح چلار ہی ہے غریب عوام پر اڑھائی سال میں اربوں ڈالر قرضوں کا بوجھ ڈال کر ان کو دو وقت کی روٹی سے دور کردیا ہے ان خیالات کااظہارپی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے کیا انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کئے جائیں اور ایسی معاشی پالیسیاں لائی جائیں جن سے غریب عوام کو روز گار کے بہتر مواقع میسر آسکیں