پیرس(نمائندہ خصوصی)لیگ ن بیان بازی سے قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے این آر او لینا چاہتے ہیں تاہم تحریک انصاف بھرپور احتجاج کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار زاہد ہاشمی مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔تحریک انصاف کے کارکن ان کے ایک اشارے پر اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں۔ عمران خان اور تحریک انصاف کا اصل مقصد عوام کو باشعور بنانا اور اپنے حق کی آواز بلند کرنے کی جرات پیدا کرنا ہے تاکہ پاکستان میں جمہوریت کو فروغ ملے اور آنے والی نسلیں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر سکیں