پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دھاندلی کی کوئی کسر نہیں چھوڑی،مہاجرین کے ووٹ ختم کرکے ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں کے ووٹ بنا دئیے گئے۔ ان خیالات کا اظہار زاہد ہاشمی مرکزی نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت نے آزاد جموں وکشمیر کے الیکشن میں بھی دھاندلی کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ،بہت سے مہاجرین کے نام ہی ووٹر لسٹوں میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی شکست کے ڈر سے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں بوگس ووٹ شامل کئے ، تحریک انصاف پر تنقید کرنے والے حکمران اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے