counter easy hit

بے حس حکمران غریبوں کیلئے عذاب بن چکے ہیں، زاہد ہاشمی

 Zahid Hashmi

Zahid Hashmi

پیرس(عمیر بیگ)بے حس حکمران غریبوں کیلئے عذاب بن چکے ہیں۔وفاق اور پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے ،کرپٹ حکمرانوں کے تمام منصوبے صرف ذاتی مفادات پر مبنی ہیں ، ان منصوبوں کا براہ راست عوام سے کوئی تعلق نہیں ، بے روز گاری ، مہنگائی اور توانائی جیسے بحران وقت حکومت کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ،غریب عوام دووقت کی روٹی کیلئے ترس گئے ہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں ، حکمران اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے شوبازیوں میں مصروف ہیں۔