پیرس(عمیر بیگ)عوامی شعور بیدار ہونے سے بادشاہی نظام فلاپ ہورہاہے، جس کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے ،بیرون ملک اثاثے چھپانے والوں کے نام سامنے آگئے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہوچکا ہے ،دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔شریف برادران کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں،مہاجرین عام الیکشن میں نیک ،شریف اور ایماندار قیادت کا انتخاب کریں۔