وزیراعظم عمران خان اوربیرسٹر سلطان محمود کشمیریوں کے نجات دہندہ ثابت ہونگے۔زاہد ہاشمی
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) انٹرنیشنل کشمیرپیس فورم فرانس کے صدر فرزند کشمیر زاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اوربیرسٹر سلطان محمود کشمیر کے مظلوموں کے لئے نجات دہندہ ثابت ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح حکومت پاکستان نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بھرپور سطح پر پیش کیا ہے اس سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان پیدا ہوئی ہے اور بھارت کو اس کے ناپاک عزائم میں شکست دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود کی حکمت عملی بھرپور ہے ۔