رمضان المباک آتے ہی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم وستم میں اضافہ پرعالمی برادری نوٹس لے، فرزند کشمیر زاہد ہاشمی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین )صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس فرزند کشمیر زاہد ہاشمی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج اور ریاستی ادارے تمام تر عالمی قوانین کی دھجیاں آڑا رہے ہیں اور مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بلا روک و ٹوک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پوری مقبوضہ وادی کو ایک جیل میں تبدیل کر رکھا ہے اور گزشتہ سال 5 اگست سے شروع ہونے والے کرفیو نے کشمیریوں کی زندگیوں کو ایک عزاب میں مبتلا کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق اور حالات کو چھپانے کے لیے غیر جانبدار عالمی اداروں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا داخلہ مقبوضہ وادی میں بند کر رکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری صحافیوں اور رہنماوں کو بھی مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور انہیں مقبوضہ کشمیر کے حالات سے متعلق لب کشائی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس جیسی موذی وبا ء کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے اور دوسری جانب بھارت کشمیریوں کو ظلم و تشدد اور بھارتی مسلمانوں کو مسلسل نفرت کا نشانہ بنا رہی ہے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کا پابند بنائے تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے –