کرونا کے دوران آزادکشمیر پر بھارتی قابض فوج کی بلااشتعال فائرنگ فسطائیت کی علامت ہے، فرزند کشمیر زاہد ہاشمی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرزندکشمیر زاہد ہاشمی صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس نے بھارتی فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وبا کے دوران صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی قابض افواج کا آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا فسطائیت کی علامت اور بین الاقوامی دہشتگردی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں دہشتگردی کے واقعات معدوم ہوچکے ہیں مگر صرف بھارت کی طرف سے کشمیر اورآزادکشمیرپرظلم وستم جاری ہے جس کا مطلب پوری دنیا کا سب سے بڑا دہشتگردبھارت ہے۔