counter easy hit

اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وزیراعظم آزاد کشمیر دیکھنا چاہتی ہے، فرزند کشمیر زاہد اقبال ہاشمی

ُپیرس، اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پی ٹی آئی آزادکشمیر کے  صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے قریبی ساتھی جموں کشمیر فورم فرانس  کے صدرفرزند کشمیر زاہد اقبال ہاشمی نے آزادکشمیر کے انتخابات میں  پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ایک مرتبہ پھر آزادکشمیر کے وزیراعظم کے طور پر منصب سنبھالنے کے اعلان  پر تمام قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  کہا کہ پی ٹی آئی نے  بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ لوگ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے سخت مایوس ہو چکے ہیں اور عمران خان کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری  برسرِ اقتدار آ کر ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنا کر صحیح معنوں میں خوشحالی کی بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے جو لوگ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خلاف سازشیں کر رہے تھے ان کو سانپ سونکھ گیا ہے اب وہ اپنے اپنے بلوں میں جا کر چھپ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوام کو گمراہ کرنے ہر ممکن کوشش کی مگر آزاد کشمیر کے غیور عوام کل بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ تھے اور آج بھی بیرسٹر سلطان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے تمام امیدواران کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

فرزند کشمیر زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ایک بار پھر وزیراعظم آزادکشمیر دیکھنا چاہتی ہے ۔ ان  کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی کامیابی دراصل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کشمیر پالیسی پر قوم کے اعتماد کا اظہار ہے   بیرسٹر سلطان محمود ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح ہر اجاگر کریں گے۔  اور پاکستان میں جاری عوامی پراجیکٹس کا آغاز آزادکشمیر میں بھی نئی حکومت کیساتھ شروع ہوجائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website