اقوام متحدہ اوراداروں کو بدترین کروناوائرس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں قیدیوں کساتھ ناروا سلوک پرفوری پرزور آواز اٹھانی چاہیے، فرزند کشمیر زاہد ہاشمی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدر فرزند کشمیر زاہد ہاشمی نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجی ان حالات میں بھی کشمیریوں کے گھر ڈنڈوں، لاٹھیوں سے توڑ رہے ہیں اور تمام کشمیریوں کو محبوس رکھ کر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ اقوام متحدہ اورانسانی حقو ق کے اداروں کو باقی سب کچھ چھوڑ کر کشمیر کے حالات کیلئے آواز اٹھانی چاہیے تکہ بدترین وبا کے حالات میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں اور قیدیوں اورگھروں میں قید خواتین اوربچوں کو صحت اور ادویات وغیرہ فراہمی یقینی بنائی جائے ۔