counter easy hit

مودی کا انتہا پسند ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا، ہندو توا کے چہرے سے نقاب ہٹنے پر عالمی سطح پر پاکستان کا مقصد سب کو سمجھ آگیا، زاہد ہاشمی

مودی کا انتہا پسند ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا، ہندو توا کے چہرے سے نقاب ہٹنے پر عالمی سطح پر پاکستان کا مقصد سب کو سمجھ آگیا، زاہد ہاشمی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر فرانس اور انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدر فرزند کشمیر زاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ ہندو توا کا بیہانک چہرہ بے نقاب ہونے سے دنیا پاکستان کے قیام کا مقصد سمجھ چکی ہے۔ مودی کا انتہا پسند ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے اندر بھی اقلیتیں اور روشن خیال ہندو مودی اورانتہا پسند بی جے پی کی غارت گرفطرت سے واقف ہوچکے ہیں اور انشااللہ مودی اور اس کا ایجنڈا بدترین ناکامی سے ہمکنار ہوگا۔

عالمی سطح پر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس انتہائی متحرک کردار ادا کر رہا ہے اور تمام راہنمائوں اور کارکنان مودی کے انتہا پسند ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون اور کرفیو کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے اور عالمی راہنمائوں کو مقبوضہ کشمیر کے حالات کی بہتری کیلئے اب مودی حکومت پر دبائو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 

ZAHID HASHMI, PRESIDENT, INTERNATIONAL, KASHMIR, PEACE, FORUM, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website