کرتارپور کوریڈور وزیراعظم عمران خان کا تاریخی کارنامہ ہے، مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد ملے گی، زاہد ہاشمی
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین)فرزند کشمیر صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ کرتارپور کوریڈور کا افتتاح تاریخی دن ہے اور وزیراعظم عمران خان کا تاریخی کارنامہ ہے جسے صدیوں تک یاد رکھا جائیگا۔
انشااللہ کرتارپورکوریڈور جنوبی ایشیا میں امن کی طرف اہم قدم ہے اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ کرتارپورکوریڈور سے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو مذہبی رواداری کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک میں ممتاز مقام دلا دیا ہے۔ انشااللہ یہ اقدام پاکستان اور جنوبی ایشیا میں ترقی اور امن کی نئی راہیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا۔