مودی اوقات مین رہے در اندازی مہنگی پڑیگی، افواج پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کی طاقت رکھتے ہیں، ممتاز کشمیری راہنما زاھد ھاشمی
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین، خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر یورپ کے صدر زاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت کے بدترین اندرونی حالات کی وجہ سے اگرغاصب مودی آزادکشمیر میں دراندازی کا سوچتا ہے تو اسے تاریخی حزیمت اٹھانی پڑیگی۔
افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج اوردشمن کے دانت توڑنے کی بھرپور صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔ جوابی کاروائی دنیا کو حیرت میں ڈال دیگی۔بھارتی مسلمان جاگ چکے ہیں پورے بھارت میں مودی مقبوضہ کشمیر کی طرح مودی کا بیہانک چہرہ بے نقاب کیا جاچکا ہے۔ کشمیر کی تحریک آزادی کبھی ختم نہیں ھو سکتی ۔
آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومتیں مقبوضہ کشمیر کی عوام کی مدد کر رہی ہیں۔ بیس کیمپ پر انڈین آرمی کا حملہ بد ترین دہشتگردی تصور ہوگا۔ افواج پاکستان کو چوکنا رہنا ھے ۔ ہندوستان کے اندر مذھبی منافرت عروج پر ھے ۔ اللہ کی حکمت سے ھندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو گا