zahid hashmi., PTI, France
حکمران قانون ساز اسمبلی میں ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں ورنہ اتنے سنجیدہ کرپشن چارجز پر بھی ان کا اقتدار سے چمٹے رہنا نظام انصاف کی توہین ہے، زاہد ہاشمی
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما زاہد ہاشمی نے حکمرانوں کے پانامہ مقدمے میں جوڈیشل کارروائیوں پر اثر انداز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران مجلس قانون ساز کے ممبر ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے خلاف عدالتی کارروائی کو طول دینے میں مصروف ہیں۔ ورنہ اتنے سنجیدہ کرپشن چارجز پر ان کا اقتدار سے چمٹے رہنا نظام انصاف کی توہین ہے۔