دنیا کرونا کیخلاف جنگ کررہی جبکہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں کیخلاف اعلان جنگ کررکھا ہے، اقوام متحدہ اورعالمی برادری دہشتگردی ہندوریاست کو بلیک لسٹ کرے، فرزند کشمیر زاہد ہاشمی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدر فرزند کشمیر زاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا کیخلاف جنگ جاری جبکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتےکشمیریوں کیخلاف قابض بھارتی فوج نے اعلان جنگ کررکھا ہے۔ کرونا کے مریض بڑھنے کے باوجود کشمیر میں بھارتی فوج ریلیف کے بجائے کشمیریوں پرظلم وستم روا رکھ رہی ہے۔ آزاد کشمیر اورکنٹرول لائن پرفائرنگ کرکے دہشتگرد بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب ہوا ہے ۔
یہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیاجائے،انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کی طرف سے سکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت کو باز رکھیں۔ بھارت آزاد کشمیر کی سولین آبادی پر بلاجواز شلینگ فوری طور پر بند کرے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ انھوں نے اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایل و سی پر دورہ کیا اور متاثرین کی
امداد کے لیے اقدامات کیے جس پر کشمیری عوام ان کے شکرگزار ہیں ۔ پوری دنیا کو اب جاگنا ہو گا اور کورونا کی آڑ میں بھارتی مظالم کو روکنا ہو گا، بھارتی جارحیت پر اوورسیز کشمیری سراپا احتجاج ہیں ۔
zahid hashmi son of Kashmir President International Kashmir Peace Forum France demands UN to blacklist India on exporting terrorism in Azad Kashmir