آزادکشمیر کی عوام نے بیرسٹر سلطان محمود کو بھاری مینڈیٹ سے جتوا کر آزادی کشمیر کے سرخیلوں کو سرخرو اورمودی کے یاروں کشمیر کے سوداگروں کو رسوا کردیا، زاہد ہاشمی
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرزند کشمیر صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد ہاشمی نے میر پور کے انتخابات میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بھرپور لڑنے والوں وزیراعظم عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوھدری پر کشمیر کو بیچنے کا الزام لگانے والوں کو میرپور کی عوام نےذلت و رسوائی کے گہرے گڑھے میں ڈال دیا ہے۔
میرپور کے الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ سے فتح دیکر کرپٹ مک مکا پارٹیوں کے منہ پر جوسیاہی مل دی ہے وہ ہمیشہ یادگار رہیگی۔ تحریک انصاف پاکستان میں حکومت بنانے کے بعد آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائیگی اور پاکستان کیساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی کرپٹ ٹولے کی باقیات کو نشان عبرت بنائیگی۔