انتہا پسند مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنے بیہانک انجام کو دعوت دی ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ہراقدام کا حساب دینا ہوگا، زاہد ہاشمی
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدر فرزند کشمیر زاہد ہاشمی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضۃ کشمیر میں شدید ترین حالات کے ذمہ دار بھارتی وزیراعظم اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اورمعصوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے بہت بیہانک نتائج برآمد ہونے والے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین سے مقبوضۃ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے بیہانک انجام کو خود دعوت دی ہے۔ اب مسلمانوں پر کیے گئے ہر ظلم کا یوم حساب انشااللہ قریب ہے۔
ا ن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کشمیری انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے بینر تلے بیدار ہوچکے ہیں اور ہر قسم کی سیاسی وسماجی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر بھارتی مظالم کی مذمت اورکشمیریوں کی حمایت میں بھرپور مظاہرے کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر حریت پسند لوگوں کی تحریک ہے اور جمہوری تحریک انشااللہ ضرور کامیابی سے ہم کنار ہوگی۔