نیب کے اختیارات محدود کرنے والے حکمران ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں
پیرس (عمیر بیگ)میرٹ کا راگ الاپنے والی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ نیب کے اختیارات محدود کرنے والے حکمران ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک خصوصی بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کو ختم کرنے کی بجائے کرپشن کرنے والوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ اورنج ٹرین منصوبہ میں بھی کرپشن کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب کو شفاف اور خو د مختار بنایا جائے تا کہ کرپٹ عناصر کا محاسبہ کیا جا سکے ۔