مقبوضہ کشمیر کی مزید تقسیم اقوام متحدہ اورعالمی اداروں کی عملداری کیلئے کھلا چیلنج ہے، زاہد ہاشمی
پیرس، اسلام آباد(ایس ایم حسنین) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر فرزند کشمیر زاہد ہاشمی نے مقبوضہ کشمیر کی مزید تقسیم کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مزید تقسیم اقوام متحدہ اورعالمی اداروں کی عملداری کیلئے کھلا چیلنج اور ان کی قراردادوں کا مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرفیونے انسانی زندگی تباہ کردی ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے زندگی سے موت زیادہ قریب ہوچکی ہے اس حال میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو اپنی عملداری کا ثبوت دیتے ہوئے غاصب بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کرنا چاہیے اور اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے ذریعے انھیں اپنی قسمت کے فیصلے کا حق دینا چاہیے۔