پیرس(عمیر بیگ)حکو مت کی جا نب سے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجا زت دئیے جا نا ایک ڈیل کا شاخسانہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور پرویز مشرف کے درمیان’’ این آر او ‘‘نے عدالتی اور جمہوری نظام پر کاری ضرب لگائی ہے ، عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔