پیرس (عمیر بیگ) نیب پنجاب میں بھی کرپشن کرنے والے سیاستدانوں کے گردگھیرا تنگ کرے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پسا ہوا طبقہ حکمرانوں سے فلائی اوور اور میٹرو بس کا نہیں بلکہ ایک وقت کی روٹی ’صحت اور تعلیم کی سہولتیں مہیا کرنیکا مطالبہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت مزدوروں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔