پیرس(عمیر بیگ)، بھٹو شہید نے ملک و قوم کی خاطر پھانسی تو قبول کرلی مگر آمر حکمران کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ 37سال گزرنے کے باوجود بھٹو شہید عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ قائد اعظم کے بعد اگر کوئی ملک و قوم کا ہیرو ہے تو وہ قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو ہے جن کی ملک و قوم کے لیے لازوال خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ ملک کو ایک متفقہ آئین دینے والے قومی ہیرو کو غیر ملکی آقاؤں کے کہنے پر ایک آمر فاسق حکمران نے پھانسی دیدی۔