پیرس (عمیر بیگ)پانامہ لیکس نے پوری دنیا میں کرپٹ اہلیان اقتدار کے چھکے چھڑا د دئیے ہیں،جن میں سے کئی ممالک میں عوامی دباء کے نتیجہ میں کئی ایک عہدوں سے مستعفی ہوگئے جبکہ کئی ایک پر طاقت ور انکوائری بٹھا دی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ حکمرانوں نے ہمیشہ کی طرح ایک نام نہاد کمیشن بنادیا جسے عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے