پیرس (عمیر بیگ)شریف فیملی کی شرافت اور حب الوطنی کا پردہ چاک ہو چکا ہے ،پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کی کھربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں اور قوم جان چکی ہے کہ شریف فیملی ملک و قوم سے کتنی مخلص ہے ، ملکی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے، ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پیپرز ایک ایسا مصدقہ ثبوت ہے جس کے بعد اس سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری یا اسکی تصدیق کا کوئی قانونی جواز نہیں