پیرس(عمیر بیگ) اداروں کے حوالے سے حکمرانوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا کرپشن اور بے ضابطگیاں بے نقاب ہونے پر حکمران نیب سے خوف زدہ ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ نیب اور دیگر اداروں کو اپنی جاگیر سمجھنے والے حکمران احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،قومی ادارے کسی کے ماتحت نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے غلام ہیں،حکمرانوں کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بے ضابطگیاں بے نقاب ہونے پر حکمران نیب سے خوفزدہ ہیں ،حکمرانوں کا احتسابضروری ہے،قومی اداروں پر تنقید جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ، حکمران ہوش کے ناخن لیں ریاستی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی بہتر نہیں ،، مسلم لیگ ن کی حکومت کے طرز حکمرانی نے ملک و جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے