پیرس ( عمیر بیگ )وقت آ گیا ہے کہ میاں برادران اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں اور خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیں ،ورنہ پانی سر سے گزر جائے گا۔ان خیالات کا ظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے اقدامات سے ثابت ہو گیا کہ وہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے کس قدر سنجیدہ ہیں۔چھوٹو گینگ پکڑے جانے اور احتساب کا عمل شروع ہونے سے لیگی رہنماؤں کی نیندیں حرام ہونا فطری عمل ہے