counter easy hit

پیپلزپارٹی عوامی قوت بن کر ابھر رہی ہے ،زاہد اقبال خان

, Zahid Iqbal Khan

, Zahid Iqbal Khan

پیرس (عمیر بیگ)جمہوریت کے استحکام کیلئے پی پی ہمیشہ ایوان میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیتی رہی انتخابات میں کھوئی ہوئی ساکھ واپس پا لیں گے ، ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلزپارٹی کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے تھکتے نہ تھے آج جب اپنی باری آ ئی ہے تو ملکی ترقی میں رکاوٹ یاد آجاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آج تک جمہوریت کے استحکام کے لئے ایوان میں ن لیگ کا ساتھ دیتی رہی اگر پیپلزپارٹی ساتھ نہ کھڑی ہوتی تو میاں صاحب کب کے گھر جا چکے ہوتے۔