پیرس (عمیر بیگ)پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف کرپشن کے الزامات لگا کر سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرنے والوں کا دامن خود سب سے زیادہ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے صدر زاہد اقبال خاں نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنے ہر دور اقتدار میں نہ صرف پاکستانی خزانے کو بے دردی سے لوٹا بلکہ غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھیننے کی کوشش کی ہے۔ بے رحمانہ احتساب کے نتیجہ میں قوم کو کرپٹ ٹولہ سے جلد نجات مل جائے گی۔