counter easy hit

وزیر اعظم احتساب سے بچنا چاہتے ہیں،زاہد اقبال خان

 Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپنی مرضی کا کمیشن بنا کر وزیر اعظم اصل حقائق عوام کی نظروں سے چھپانا اور احتساب سے بچنا چاہتے ہیں۔اگر وزیر اعظم اور ان کی فیملی نے کوئی غیر قانونی کا م نہیں کیا تو انہیں کس بات کا ڈر ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اگر صاف اور سچے ہیں تو انہیں چا ہئے کہ وہ قوم کے سامنے خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔