پیرس(عمیر بیگ)خطہ میں جب بھی مذاکرات سے امن کی امید ہوتی ہے ،امریکہ سبوتاڑکردیتا ہے، ان خیالات کا اظہارزاہد اقبال خان صدر پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملے حکمرانوں کی غلامانہ روش کی عکاسی کرتے ہیں۔خطہ میں جب بھی مذاکرات کے ذریعہ امن کی امید ہوتی ہے توامریکہ اسے سبوتاڑکردیتا ہے۔ وزیر اعظم کااعترافی بیان توجہ طلب ہے۔ موجودہ حکمران بھی مشرف کی پالیسیوں پرگامزن ہیں