پیرس(نمائندہ خصوصی)میر پور آزاد کشمیر میں کامیاب جلسہ سے مخالفین کی آنکھیں کھل گئی ہیں کہ پیپلز پارٹی نہ صرف سندھ اور آزاد کشمیر بلکہ آج بھی پورے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان ولولہ انگیز قیادت میں محنت کش 20کروڑ عوام کے حقوق کیلئے میدان میں آگئی ہے ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مزدور اور کسان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔