پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکمران ہر لحاظ سے ناکام ہو چکے۔ شوباز شریف کا ٹوپی ڈرامہ بھی فلاپ ہو چکا ہے۔ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیااورٹیکسوں کے پہاڑ گرا دیئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے ایک بھی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا۔