پیرس(نمائندہ خصوصی) معروف قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ امجد صابری قوالی کے ذریعے صوفیائکا پیغام پھیلاتے رہے۔ وہ امن کے علمبردار تھے۔ان جیسے سفیر امن کا قتل دردناک واقعہ ہے۔اس افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔