پیرس(نمائندہ خصوصی) شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار بنا لیا یہی وجہ ہے وہ خود امیر تر اور عام شہری غریب تر ہوتا جا رہا ہے ، ناقص طرز حکمرانی نے ادارے تباہ اور ملک کو تنہا کر دیا،پاکستان واحد ریاست ہے جس کا کوئی وزیر خارجہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار زاہد اقبال خان صدر پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاچار ارکان کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن ادھورا ہے ،وزیراعظم جلدواپس آکر اہم نوعیت کے معاملات دیکھیں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔