پیرس (عمیر بیگ)حکومت مہنگائی کم کرنے کی نیت نہیں رکھتی اسی لیے پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود مہنگائی کم کرنے میں ناکامی کا شکار ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام سمجھنے سے قاصر ہیں کہ پٹرول مصنوعا ت قیمتوں میں معمولی سا اضافہ ہونے پر تو تمام اشیاء اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری اضافہ ہوجاتا ہے لیکن حالیہ دنوں میں آٹھ روپے کی واضح کمی کے باوجود مہنگائی کم ہونے کی بجائے بڑھی ہے سبزی ، پھل دودھ گوشت اشیاء ضروریہ سمیت اندورن وبیرون شہر ٹرانسپورٹ کے کرائے نہ صرف پرانی سطح پر برقرار ہیں بلکہ کئی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے