پیرس(نمائندہ خصوصی)محمود اچکزئی کی طرف سے صوبے کے پی کے کو افغانستان کا حصہ قرار دینا حقائق کو جھٹلانے کی کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار زاہد اقبال خان صدر پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی جیسے بزرگ مدبر سیاستدان جنہوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جمہوریت کا علم بلند رکھا ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ استحکام پاکستان کی سیاست کررہے ہیں یا کہ سرحدی تنازع میں الجھی ہوئی کابل انتظامیہ کے حوصلے بلند کرکے پاکستان کو کمزو ر کررہے ہیں