پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہسپتالوں کے دورے فوٹو سیشن ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت اشتہاروں اور میڈیا پر ہی نظر آتی ہے عملی طور پر کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ،حکومت کی ترجیحات میں تعلیم او رصحت کے شعبے سرے سے نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زاہد اقبال خان صدر پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت سڑکوں اور پلوں پر ہی سارا بجٹ خرچ کرنا چاہتی ہے کیونکہ ان میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے مفادات پنہاں ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آمر ضیا الحق کے مائنڈ سیٹ کے خاتمے تک اپنی سیاسی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔